لاہور : ٹیپا میں اعلیٰ افسر کو پرکشش پوسٹنگ دینے کیلئے 4 افسروں کے عہدے تبدیل

ـ 15 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خبر نگار) ایل ڈی اے کے ماتحت ادارہ ٹیپا میں 5 ماہ قبل ہی گریڈ 18 میں ترقی پانیوالے ایکسیئن اسرار سعید کو اس کی مرضی کی پرکشش پوسٹنگ دینے کیلئے نہ صرف 4 افسران کے عہدے تبدیل کر دیئے گئے بلکہ اسرار سعید کے سینئر کولیگز کو بھی نظر انداز کر دیا گیا اسرار سعید کو ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ کے پرکشش عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ احمد نواز ملک کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر انجینئرنگ کنسٹرکشن، وہاں تعینات خالد محمود علوی کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس جمشید صدیقی اور ڈائریکٹر سٹڈی فوزیہ روبی کے باہمی تبادلے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں یہ تبادلے ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات پر کئے گئے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions