ملک بھر کے محنت کش ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دیں: خورشید احمد

ـ 15 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کے محنت کش ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دیں۔ ان خیالات کا اظہار 14 اگست کے موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام بختار لیبر ہال میں منعقدہ اجلاس میں مختلف ورکرز کی تنظیموں کے نمائندہ نے اپنے خطاب میں کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے پیدا کردہ کمر توڑ مہنگائی کو روکنے کا سدباب کریں۔ اس موقع پر بختیار لیبر ہال لاہور کے باہر قومی پرچم لہرایا گیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions