لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 13 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق سید وسیم رضاجعفری ایڈیشنل سیکرٹری ایم پی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ خواجہ دائودسیکرٹری ورکس ویلفیئر بورڈ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کرسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ عصمت طاہرہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہیلتھ فاونڈیشن کو تبدیل کرکے ممبر انکوائریز محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسد اللہ خان ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کو گریڈ19 میں ترقی دے کر وہیں تعینات رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اظہر حسین شمیم تعیناتی کے منتظر تھے کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ممبر بورڈ آف ریونیوتعینات کیا گیا ہے۔ طارق شفیع چک تعیناتی کے منتظر تھے کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ممبر بورڈ آف ریونیوتعینات کیاگیا ہے، مظہر علی خان تعیناتی کے منتظر تھے کو گریڈ 21 میں ترقی کر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ جاوید اختر ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرکے ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ نجم سعید ممبر کالونی بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرکے ایم ڈی سیڈ کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔ حیدر اقبال ای ڈی او آر شیخوپورہ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ ساجد ظفر ڈپٹی سیکرٹری ٹو سٹاف چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرکے ای ڈی او آر شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔ عبدالرشید غازی ای ڈی او آر خانیوال کو تبدیل کر کے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ قاضی محمد اشفاق ڈی سی او خانیوال کو ای ڈی او آر خانیوال کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
Post New Comment