مجوزہ بلدیاتی نظام‘ چیئرمین ضلع کونسل کیخلاف عدم اعتماد کا طریقہ آسان بنا دیا گیا

ـ 13 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت کے مجوزہ بلدیاتی نظام میں چیئرمین ضلع کونسل کیخلاف عدم اعتماد بے حد آسان بنا دی گئی ہے جبکہ دوہری رکنیت پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی اور ماضی کی طرح طاقتور افراد بیک وقت دو جگہ الیکشن جیت کر دوہری رکنیت حاصل کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اب تک بنائے گئے بلدیاتی نظام کے مسودے میں چیئرمین ضلع کونسل کا چناﺅ ضلع کونسل کے ممبران کرینگے اور یہ ممبران اپنی یونین کونسلوں کے چیئرمین ہوں گے۔ چیئرمین یونین کونسلوں کو ان کی یونین کونسلوں کے 9 براہ راست منتخب ممبر اور 6 سپیشل سیٹ پر آنیوالے ممبر منتخب کریں گے اور چیئرمین یونین کونسل الیکشن جیت کر آنیوالا کونسلر بھی بن سکے گا۔ اسی طرح چیئرمین ضلع کونسل بننے والے کے خلاف عدم اعتماد اس قدر آسان ہوگئی ہے کہ پہلے کبھی نہ تھی۔ ضلع کونسل میں عدم اعتماد لانے کی بجائے یونین کونسل کے ”نسبتاً آسان ٹارگٹ“ پر ”کام“ کرکے عدم اعتماد لائی جاسکے گی جسے ہی یونین کونسل کا چیئرمین عدم اعتماد کا شکار ہوگا‘ اس کی یونین کونسل کی چیئرمینی ختم ہوتے ہی اس کی ضلع کونسل کی رکنیت ختم ہوجائے گی جس کے ساتھ ہی ضلع کونسل کی چیئرمین بھی جاتی رہے گی۔ نئے مجوزہ نظام میں دوہیر رکنیت پر پابندی نہیں دکھائی گئی ہے۔ اس طرح 1979ءسے 1993ءکے 14 سالہ عرصے میں جس طرح دوہری رکنیت کا فائدہ اٹھایا گیا‘ اس کی یاد تازہ کی جاسکے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions