تازہ ترین:

ملک کو بدترین انسانی بحران کا سامنا‘ بڑے سیاسی لیڈر بیرون ملک چلے گئے

ـ 12 مئی ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (خبر نگار خصوصی + نیشن رپورٹ) ایک طرف ملک کو سوات اور دیگر علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے‘ دوسری طرف بڑے سیاسی لیڈر سرکاری یا نجی دورے پر بیرون ملک جا چکے ہیں‘ معلوم ہوا ہے کہ صدر آصف زرداری جو ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں نے بیرون ملک قیام میں توسیع کر لی ہے‘ اب وہ امریکہ سے برطانیہ پہنچیں گے جہاں سے وہ فرانس بھی جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف گذشتہ روز اسلام آباد سے دبئی چلے گئے جہاں وہ شیخ مبارک نیہان النیہان کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کریں گے۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر بھی اسی تقریب میں شرکت کے لئے دبئی چلے گئے۔ ان کی غیر موجودگی میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے قائم مقام گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ایران کے دورے پر تہران میں ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ملک میں موجود ہیں حتیٰ کہ وہ گذشتہ ہفتے اردن میں کانفرنس میں شرکت کے لئے جانے سے انکار کر چکے ہیں تاہم وہ بھی اس صورتحال میں پورے اتر رہے ہیں نہ ان کی موجودگی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ آپریشن کے باعث مزید لوگ بے گھر ہوتے جا رہے ہیں۔
اعلیٰ قیادت / باہر

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions