لاہور (اشرف جاوید / نیشن رپورٹ) پاکستان اور بھارت میں تعلقات میں بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے باوجود بھارتی ایجنسی ”را“ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ”را“ کی پاکستان کے خلاف منصوبوں کی ایک کاپی گم ہو گئی۔ ان کاغذات کے مطابق بھارت کے افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں موجود سفارتخانے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں‘ اس مقصد کے لئے بھارت کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کی تربیت کے 57 تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں موجود باغبانہ رویہ رکھنے والے گروپوں کو بھی بھارت کی طرف سے اسلحہ اور مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ”را“ کا سی آئی ٹی ایکس شعبہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں پر مامور ہے‘ تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے سے پہلے ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ غور کرنا چاہئے۔
Post New Comment