لاہور (اپنے نمائندے سے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے حکام نے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواران کی اسناد کے اجراءکے ضمن میں 450 روپے کی جو فیس اچانک مقرر کی ہے اس پر والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسروں کے اگر دفتری اخراجات اگر پورے نہیں ہوتے تو پنجاب حکومت سے فنڈز لیں۔ امیدواروں کے والدین سے یہ بورڈ کے اللے تللے پورے کرنے کیلئے ٹیکس کیوں وصول کیا جا رہا ہے اور پنجاب حکومت بھی اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی جبکہ بورڈ ملازمین نے بھی اس کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کروڑوں روپے کی رقم بورڈ حکام کے اعلیٰ افسروں کے شاہانہ اخراجات پورے کرے گی۔ غریب ملازمین کو اس میں سے کچھ نہیں ملے گا۔
Post New Comment