الیکشن 2008ئ: این اے 123 میں جاوید ہاشمی 67707 ووٹ لے کر جیتے تھے

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خبر نگار + خصوصی رپورٹر) پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 123 اور صوبائی اسمبلی کی نشست 82 اور 284 پر 2008ءکے عام انتخابات میں بالتریتب مسلم لیگ (ن) کے مخدوم جاوید ہاشمی‘ مسلم لیگ (ق) کے محمد اعظم چیلہ اور آزاد امیدوار محمد ر¶ف خالد کامیاب ہوئے تھے۔ این اے 123 پر مخدوم جاوید ہاشمی 67707 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی عزیز الرحمن چن نے 18807 ووٹ لئے تھے۔ مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے (آزاد امیدوار) میاں اخلاق احمد گڈو نے 7843 ووٹ لئے تھے‘ دیگر 8 امیدواروں میں سے بابو اشعر جہانگیر 1067 ووٹ لے سکے۔ اس حلقہ میں ووٹروں نے 97697 ووٹ ڈالے تھے جبکہ کل ووٹوں کی تعداد دو لاکھ 88 ہزار 994 تھی۔ جن میں ایک لاکھ 61 ہزار 102 مرد اور ایک لاکھ 26 ہزار 905 زنانہ ووٹرز تھے۔ 2008ءکے انتخابات میں ڈالے گئے 97697 ووٹوں میں سے 1330 مسترد ہوئے تھے اور اس طرح ووٹوں کی شرح 33.81 رہی تھی۔ پی پی 82 جھنگ 10 میں مسلم لیگ (ق) کے کامیاب امیدوار اعظم چیلہ نے 40882 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار فیصل حیات جبوآنہ تھے جنہوں نے 23190 ووٹ حاصل کئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے خوشی خان بلوچ 5037 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرر ہے تھے۔ جبکہ آزاد امیدوار انیس احمد خان سیال نے 3488 ووٹ حاصل کئے تھے۔ اس حلقے سے باقی 6 امیدواروں میں سے کوئی 200 ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکا تھا۔ اس حلقہ میں ووٹوں کی کل تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 250 ہے جبکہ 75302 ووٹ ڈالے گئے تھے جن میں سے 2309 مسترد ہوئے اور اس طرح 49.1 فیصد ووٹ اس حلقہ میں ڈالے گئے تھے۔ پی پی 284 بہاولنگر 8 سے آزاد امیدوار ر¶ف خالد 26888 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ مسلم لیگ (ق) کے اعجاز الحق 24232 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے چودھری شاہد انجم نے 13305 ووٹ حاصل کئے تھے اور تیسرے نمبر پر آئے تھے‘ آزاد امیدوار نعمان جاوید 9270 ووٹوں کے ساتھ چوتھے‘ آزاد امیدوار انا محمد اسلم خان 8125 ووٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے تھے‘ دیگر 3 امیدواروں میں سے کسی نے 1000 ووٹ بھی حاصل نہیں کئے تھے۔ اس حلقہ میں ووٹوں کی کل تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 219 تھی جن میں سے 86629 ووٹ ڈالے گئے اور 3602 ووٹ مسترد ہوئے۔ اس طرح ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 48.1 فیصد تھی۔ مسلم لیگ (ن) کے حلقہ 123 سے کامیاب ہونے والے مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک سے زائد سیٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد این اے 123 خالی کر دی تھی۔ پی پی 82 سے کامیاب ہونے والے اعظم چیلہ کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی اور وہ فیصلہ آنے سے پہلے مستعفی ہو گئے تھے جبکہ پی پی 284 سے کامیاب ہونے والے ر¶ف خالد ڈگری جعلی ہونے پر نااہل قرار دئیے گئے تھے۔ پی بی 25 جعفرآباد پر گذشتہ الیکشن میں سردار رستم خان جمالی کامیاب ہوئے تھے تاہم کراچی میں ان کے قتل کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی۔
ووٹ

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions