لاہور (خصوصی رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123میں پولنگ ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں میاں حامد معراج کی رہائش گاہ پر قائم ان کے مرکزی انتخابی دفتر میں جمع ہو گئے اور انہوں نے پنجاب حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما احسن رشید، میاں محمود الرشید، ائر مارشل شاہد ذوالفقار، میاں مصطفی رشید نے کارکنوں کو نظم و ضبط اور صبر سے کام لینے کی ہدایت کی۔ این اے 123 کے امےدوار مےاں حامد معراج اور لاہور کے صدر مےاں محمود الرشےد نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ انتخابات کسی صورت بھی منصفانہ نہےں ہوئے مسلم لےگ (ن) نے دھاندلی کے رےکارڈ توڑے۔ تحرےک انصاف کے کارکنوں نے انتھک محنت کی اور انتخابات مےں اپنی جماعت کی پوزےشن لاہور مےں دوسرے نمبر پر لے آئے۔
Post New Comment