پنجاب حکومت کے ساتھ معرکہ تھا جو سرکار نے جیت لیا: حافظ سلمان بٹ

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ نے کہا ہے کہ این اے 123 میں پنجاب حکومت کے ساتھ الیکشن کا معرکہ تھا جو سرکار نے جیت لیا ہے لیکن ہم بدعنوانیوں‘ سرکاری مداخلت‘ مہنگائی‘ بدامنی کے خلاف اور اسلامی نظام کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی الیکشن آفس جی ٹی روڈ پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر اظہر اقبال حسن‘ امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم‘ ذکر اللہ مجاہد و دیگر موجود تھے۔ حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ میں حلقہ کے عوام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔
حافظ سلمان بٹ

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions