این اے123کو گلبرگ بنا دیں گے گجرات میں بھی جیتیں گے : حمزہ شہباز

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور اور جھنگ کی طرح گجرات میں بھی کامیابی مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گی۔ حلقہ این اے 123 کے وفاداروں کو ان کی اپنے محبوب لیڈر نوازشریف سے انمٹ محبت کا صلہ دےتے ہوئے آج سے ہی حلقے کے لوگوں کی قسمت بدلنے کےلئے کام شروع کر دیا جائے گا اور اس علاقے کو ترقی کے لحاظ سے گلبرگ بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 123 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز ملک کی کامیابی کے بعد جی ٹی روڈ پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ 123 کے نوجوانوں کے لئے نوکریوں کا سپیشل کوٹہ مختص کرنے کے علاوہ یہاں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرویز ملک اپنے بھائی اور بہن کی سیاسی وابستگیوں کے ذمہ دار نہیں ٹھہرائے جاسکتے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ گجرات کے غیور اور باشعور عوام بھی 24 مارچ کو مشرف کی باقیات کو ان کی بدبودار سیاست سمیت مسترد کردیں گے۔
حمزہ شہباز

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions