جیت مسلم لیگ ن کی قیادت پر لاہوریوں کے اعتماد کا اظہار ہے:پرویز ملک

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) نومنتخب رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے الیکشن میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو گلے لگا لیا اور انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے میاں حمزہ شہباز شریف، میاں مجتبی شجاع اور خواجہ سعد رفیق کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا تاہم اپنی کامیابی کو میاں نواز شریف کا مرہون منت قرار دیا۔ وہ فتح کے بعد اپنے انتخابی دفتر کے باہر جمع ہونے والے کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جیت میاں نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت پر لاہوریوں کے اعتماد کا اظہار ہے۔ پرویز ملک نے کارکنوں کو اپنے سر کے تاج قرار دیا اور کہا کہ وہ قومی اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز شریف، سردار ایاز صادق، نصیر بھٹہ، مجتبی شجاع ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
پرویز ملک

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions