تازہ ترین:

بنجاب حکومت کے بجٹ سے 14 ارب‘ 27 کروڑ‘ 30 لاکھ روپے زائد اخراجات

ـ 11 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (احسن صدیق سے) پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2008-09ء میں جولائی سے مارچ (9 ماہ) کے دوران اپنے بجٹ سے 14 ارب 27 کروڑ 30 لاکھ روپے زائد خرچ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی حکومت کو پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائے جانے والے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بجٹ اعدادوشمار میں یہ انکشاف ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ریونیو کا مجموعی حجم 2 کھرب 50 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ روپے رہا جس کے مقابلے میں پنجاب حکومت نے 2 کھرب 64 ارب 57 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے۔ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اضافی اخراجات پورے کرنے کیلئے 30 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کی اوور ڈرافٹنگ کی جس میں سے 26 ارب 69 کروڑ 80 لاکھ روپے بنکنگ سیکٹر سے جب کہ 3 ارب 44 کروڑ 70 لاکھ روپے نان بنکنگ سیکٹر سے حاصل کئے گئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions