لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے پنجاب میں تبادلوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے تمام محکموں کے سربراہوں‘ کمشنروں اور ڈی سی اوز کو لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے تبادلوں پر پابندی کے دوران اگر کوئی تبادلہ کرنا ضروری ہو تو وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بغیر تبادلے نہ کیے جائیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت میں واپسی کے بعد ان کے اراکین اسمبلی کی طرف سے دبائو ڈالا جارہا تھا اس لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔
تبادلے/ نوٹیفکیشن
Post New Comment