لاہور : سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول سمن آباد کی طالبات کا ایوان کارکنان کا دورہ

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خبرنگار خصوصی) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پکی ٹھٹھی سمن آباد کی طالبات نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا۔ طالبات کو تحریک پاکستان کے مختلف مناظر اور مشاہیر تحریک آزادی کی ساڑھے پانچ سو سے زائد نادر و نایاب تصاویر کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 1 کوآرڈی نیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے گورنمنٹ اسلامیہ کالج آف کامرس، علامہ اقبال ٹاﺅن گیا منعقدہ تقریب کی صدارت ادارے کے وائس پرنسپل پروفیسر عمیر احمد نے کی۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 2 کوآرڈی نیٹر عبدالسلام کی قیادت میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن گیا تقریب کی صدارت ادارے کے ہیڈماسٹر میاں مطیع الرحمن نیازی نے کی۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 3 کوآرڈی نیٹر مزمل حسین کی قیادت میں گورنمنٹ نیو پبلک اسلامی ماڈل گرلز پرائمری سکول ٹاﺅن شپ گیا جہاں تقریب کی صدارت ادارے کی سربراہ گلنار فاطمہ نے کی۔ موبائل نظریاتی یونٹ نمبر 4 کوآرڈی نیٹر ندیم رضا شیخ کی قیادت میں عثمان فاﺅنڈیشن ہائی سکول لکھووال آصل اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رام کوٹ ضلع لاہور گیا دونوں اداروں میں پروگراموں کی صدارت محمد مشتاق اور صائمہ عارف نے کی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions