لاہور( لیڈی رپورٹر) لاہور میں ویمن ہاسٹلز میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔ بعض ہوسٹلوں میں آتشزدگی یا کمرے میں گیس بھر جانے وغیرہ جیسے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے بھی خاطر خواہ انتظامات موجود نہیں ہیں۔ اس حوالے سے شہر کے مختلف ہوسٹلوں میں مقیم خواتین سدرہ زینت اور زیبا عمران نے کہا کہ بھاری واجبا ت کے باوجود سہولیات نہیں ملتیں۔ چونیاں کی نبیلہ کوثر اور فوزیہ شکیل نے بتایا کہ ہم کوئی شکایت کریں تو کہیں انتظام کرلینے کی دھمکی دی جاتی ہے۔شور کوٹ کی شائستہ زمان نے کہا سرکاری ویمن ہاسٹلز کی تعداد میں اضافہ کیاجائے۔ سرکاری ویمن ہاسٹل کی منیجر انچارج رضوینہ جاوید نے کہا کہ عمارت کی تعمیر کے وقت ایمر جنسی کی صورت میں باہر نکلنے کے راستے برآمدے موجود ہوں تو جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔
Post New Comment