لاہور : 27برسوں سے قائم مسجد مکتب بند کرنے کے خلاف بچوں کا احتجاج

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم کی طرف سے گذشتہ 27 برسوں سے قائم مسجد مکتب سکیم کے تحت قائم تعلیمی اداروں کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف سفید پوش اور غریب والدین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ مسجد مکتب سکیم کے تحت ہزاروں بچے پرائمری اور مڈل تک تعلیم مکمل کرکے گورنمنٹ کے ہائی سکولوں میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ داتا گنج بخش ٹاون کے سینکڑوں زیر تعلیم بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب غریب اور سفید پوش طبقے کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے حق سے محروم نہ کریں مسجد مکتب تعلیمی اداروں کے تمام یوٹیلٹی بلز اہل محلہ اور مسجد کمیٹی مل کر ادا کرتے ہیں۔ سرکاری خزانے پر ان کا کوئی بوجھ نہیں یہ بچے پرائیویٹ سکولوں کی بھاری فیسیں ادا نہیں کر سکتے جامع مسجد حنفیہ غوثیہ کوکب سٹریٹ نمبر 2 ملک پارک بلال گنج کے اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مسجد میں قائم مکتب کو ہرگز بند نہ کیا جائے کیونکہ مکتب کیلئے مسجد سے الگ جگہ دی گئی ہے اور طلبا کے لئے بنچ اور ڈیسک وغیرہ بھی مہیا کئے گئے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions