لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور خسرو پرویز خان نے اقبال ٹاﺅن کے شعبہ فنانس کے 4 افسران کو خورد برد کے الزام اور بکر منڈی کی نیلامی میں ٹھیکیداروں کا ساتھ دینے اور نیلامی میں رکاوٹ بننے پر تبدیل کرکے ان کے محکمے میں واپس بھجوا دیا۔ جن افسران کو کرپشن کے الزام میں ”رخصت“ کیا گیا ہے ان میں اسسٹنٹ ٹاﺅن آفیسر فنانس چودھری ممتاز، سپرنٹنڈنٹ ریونیو شیخ منیر، سپرنٹنڈنٹ سعید بھٹی اور سپرنٹنڈنٹ فنانس شیخ رفیق شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان پر الزام ہے کہ گزشتہ 3 برسوں میں منڈی مویشیاں فیس کی ”سیلف کولیکشن“ میں ٹھیکیدار کی مدد سے خوردبرد کرتے رہے ہیں۔
Post New Comment