لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے کہا ہے کہ قومی امن کانفرنس ہماری تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔ ہمیں کمزور سمجھنے والے جان لیں ہم خاموش طوفان میں حکمران ہماری تحریک نہیں دبا سکتے۔ جبکہ عید کے بعد کراچی سے لاہور تک ٹرین مارچ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملک بھر سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیا کمیٹی کے اراکین محمد نواز کھرل محمد ضیاءالحق نقشبندی سید شاہد گردیزی سید صفد ر شاہ عثمان علی اور مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب قومی امن کانفرنس میں عاشقان رسول کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام کی غالب اکثریت امن سے محبت اور دہشت گردوں سے نفرت کرتی ہے۔
Post New Comment