لاہور میں پابندی کے باوجود بسنت منانے کی تیاریاں

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نیوز ڈیسک) پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازوں نے بڑے پیمانے پر بسنت منانے کی خفیہ تیاریاں شروع کردیں۔ پتنگ بازی کا سامان تیار کرنیوالوں کیخلاف پولیس کے کریک ڈاﺅن کے باوجود متعدد علاقوں میں سامان کی خریدوفروخت شروع ہوگئی۔ پتنگ بازوں نے ڈور اور پتنگیں سٹاک کرنا شروع کردیں۔ ایس ایس پی لاہور چودھری شفیق نے تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ کسی علاقے میں پتنگ اڑائی دکھائی دی گئی تو ایس ایچ اوز کو فوری معطل کردیا جائیگا۔ چند روز قبل پتنگ باز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پنجاب حکومت اور ڈی سی او لاہور سے بسنت پر پتنگ بازی کی اجازت کیلئے اپیل کی تھی تاہم وزیر قانون اور ڈی سی اوز نے پابندی اٹھانے سے انکار کردیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions