لاہور (خبر نگار) ضلع ناظم لاہور مےاں عامر محمود نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے ہمےں اپنی صفوں مےں مکمل اتحادو ےکجہتی قائم کرتے ہوئے اےک مثالی معاشرہ تشکیل دینا ہوگا ۔ لاہور مےں ہونے والے حالےہ سانحہ کے باعث ہر جگہ ہر وقت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ۔ سےکورٹی کے انتظامات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ےقےنی بنانے کےلئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائےں گے۔ انتظامےہ کے ساتھ ساتھ امن کمےٹےوں کو ضلعی سطح، ٹاﺅن لےول اور ےونےن کونسل لےول پر مزےد فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومتی اداروں کے ساتھ امن کمےٹےاں بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ مےں اپنا حقےقی کردار ادا کر سکےں ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ مےں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کےا ۔ اجلاس مےں ڈی سی او لاہور سجاد احمد، چےئرمےن امن کمےٹی پےر ابراہےم سےالوی ، مولانا جاوےد اکبر ساقی، علامہ مشتاق حسےن جعفری، پےر سےد عثمان نوری، آغا شاہ حسےن قزلباش، خواجہ بشارت حسےن کربلائی، توقےر حسےن بابا، سےد محمد نقوی، حافظ کاظم رضا نقوی، سےد عناےت علی شاہ دیگرعلمائے کرام و متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
مےاں عامر محمود کو اےس پی سےکورٹی نے برےفنگ دےتے ہوئے بتاےا کہ سےکورٹی کے حوالے سے مکمل پروگرام ترتےب دے دےا گےاہے۔امام بارگاہوں، مساجد اور روٹ پر ڈےوٹےاں لگا دی گئی ہےں۔ محرم الحرام کے سلسلہ مےں کسی نئے روٹ پر جلوس نہےں نکالا جائے گا۔مرکزی جلوس کے راستوں پر اڑھائی ہزار پولےس اہلکاران کی ڈےوٹےاں لگا دی گئی ہےں۔ ےکم محرم سے لاہور کے بارہ دروازوں پرچےکنگ سخت کر دی جائے گی۔ واک تھرو گےٹس لگائے جائےں گے ۔مےاں عامر محمود نے عزاداروں کی طرف سے واساکے خلاف کی جانے والی شکاےت پر واسا کی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہےں سےورےج سسٹم کی بحالی اور مےن ہولز ڈھکنوں کی فوری فراہمی کی ہداےت کی ۔ ضلع ناظم نے لےسکو اور ٹےلی فون کے متعلقہ افسران کو ہداےت کی کہ وہ روٹ کا تفصےلی جائزہ لے کر لٹکتی ہوئی تاروں کو درست کرےں۔سوئی گےس افسران اپنا سروے مکمل کرکے تےن دن کے اندر اپنی رپورٹ پےش کرےں۔ ڈی سی او سجاد احمد بھٹہ نے اجلاس کے شرکاءسے گزارش کی کہ ملکی حالات کے پےش نظر علمائے کرام اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے طے شدہ طرےقہ کار سے تجاوز نہ کرےں۔
Post New Comment