لاہور (خبر نگار) اتوار بازارروں میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ چند کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ لہسن کی قیمت 122 سے بڑھ کر 127 ادرک چائنہ کی قیمت 88 سے بڑھ کر 103 ادرک تھائی لینڈ کی قیمت 102 سے بڑھ کر 122 سبز مرچ 32 سے بڑھ کر 45 لیموں چائنہ 28 سے بڑھ کر 35 روپے کلو فروخت ہوئی۔ جبکہ ٹماٹر 25 سے کم ہوکر 14 کھیرا 18 سے کم ہوکر 12 کریلے 55 سے کم ہوکر 50 اور شملہ مرچ 46 سے کم ہوکر 35 روپے کلو فروخت ہوئی۔ پھولوں میں سیب 35 سے 95 روپے کلو فروخت ہوئے جبکہ انار 80 سے 130 روپے کلو فروخت ہوئے مسمی کی قیمت 80 روپے درجن سے بڑھ کر 90 اور شگری مالٹے کی قیمت 80 سے بڑھ کر 90 روپے درجن ہو گئی کیلا 30 سے 42 اور کینو 40 روپے درجن فروخت ہوئے۔
Post New Comment