لاہور : مد مقابل امیدوار کا کوئی معیار اور کردار نہیں:پرویز ملک

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅں بیگم تہمینہ دولتانہ اور این اے 123سے نامزد امیدوار محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور عوام کے درمیان اعتماد کا اٹوٹ بندھن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی گرانقدر خدمات کا نتیجہ ہیں۔ وہ دربار مادھو لال حسین کے سائے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد، میاں نوید انجم، خواجہ عمران نذیر، وسیم قادر، رانا مبشر اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔ پرویز ملک نے کہا کہ میرے مد مقابل امیدوار کوئی معیار اور کردار نہیں ہے۔جو کل تک پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو گالیاں نکالتا تھا وہ آج ووٹوں کے لئے گورنر پنجاب کے تلوے تک چاٹ رہا ہے ۔ این اے 123 کے عوام تعمیر و ترقی کا یہ پہیہ رواں دواں رکھنے کے لئے 10مارچ کو اپنے قائد میاں نواز شریف کے نشان شیر پر اس قدر مہر یں لگائیں۔ بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا ق لیگ کو شمالی لاہور میں سرکاری مشینری کا بے انتہا استعمال کر کے بھی ہزار بارہ سو ووٹ ملتے تھے جبکہ میاں نواز شریف کے چاہنے والے جلا وطنی میں بھی ان کو پچاس پچاس ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب کراتے تھے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions