لاہور (خصوصی رپورٹر)جماعت اسلامی کے این اے 123سے امیدوار اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ حافظ سلمان بٹ نے کہا ہے کہ عوام 10 مارچ کو ٹیلی ویژن پر مہر لگا کر حلقہ کی قسمت بدلنے کی بنیاد رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار یو سی 32 ریلوے کالونی مادو لال حسین، سنگھ پورہ میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب میں کیا۔ جلسوں سے امیر ا لعظیم، فرید اعوان، انجینئر اخلاق احمد، ذکراللہ مجاہد، رفیق اعوان، شیح محمد امین اور دیگر نے خطاب کیا۔ حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ 25 سال سے پنجاب پر حکمران رہنے والے ایک بار پھردھوکہ دینے میدان میںہیں عوام سے ووٹ لینے کے لےے ملازمتوں اور ترقیاتی کاموں کے سبز باغ دکھا رہے ہیں۔ جو آج تک مسائل حل نہیں کر سکے آئندہ بھی نہیں کریں گے۔ بلدیاتی ادارے ختم کر کے وسائل پر قابض ہو گئے ہیںاور الیکشن کا نام نہیں لے رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم نے کہا کہ حلقہ کے عوام 10 مارچ کو بد دیانت، خائن، مہنگائی، بد امنی، لا قانونیت کے تحفے دینے والوں کو مسترد کر دیں اور حافط سلمان بٹ کو ووٹ دے کرتبدیلی کی بنیاد رکھیں۔ پیپلز پارٹی کے فرید اعوان نے کہا کہ ہم حافظ سلمان بٹ کو اصول پسند، دیانتدار سمجھ کر سپورٹ کر رہے ہیں کامیابی حافظ سلمان بٹ کی ہوگی۔ پرویز ملک کا خاندان بھٹو خاندان کا دشمن رہا ہے اس کی سپورٹ کبھی نہیں کر سکتے۔
Post New Comment