لاہور (خصوصی رپورٹر) واسا کی جانب سے پانی کے بلوں میں سیوریج کے ہوش ربا بلوں کی شمولیت سے لاہور کے شہری سراپا احتجاج بے ہوئے ہیں ۔گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف لاہورکے نائب صدر خواجہ ذیشان کی قیادت میں کارکنان نے واسا کی نااہلی کے خلاف تاجپورہ میںاحتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر ملک شاہد ، خالد نیازی سمیت دیگر کارکنا ن موجود تھے ۔خواجہ ذیشان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھا پیر روڈ کے متاثرین کو واسا حکام کے ظلم سے اعلیٰ حکام فوری نجات دلائیں ۔ انہوں نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ واسا حکام نے اس علاقے کے لوگوں کو سیوریج کی مدمیں فی گھر تین ہزار روپے کابل بجھوا دیا ہے جوکہ اس علاقے کے غریب عوام کی استطاعت سے بہت زیادہ ہے یہ واسا حکام کاستم ہے کہ یہ بل گذشتہ 16 ماہ کا بل معہ جرمانہ ان لوگوں کو بھجوایا گیا ہے جوکہ واسا حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Post New Comment