لاہور( نیوزرپورٹر ) بھارتی کشنر سندھ طاس ارنگا ناتھن کی سربراہی میں وفد نے بلوکی اور سدھنائی ہیڈ ورکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے کمشنر سندھ طاس جماعت علی شاہ اور محکمہ آبپاشی کے حکام بھی ہمراہ تھے۔ آج وفد دریائے ستلج پر اسلام ہیڈ ورکس کا معائنہ کریگا جبکہ کل بھارتی وفد سلیمانکی ہیڈ ورکس کا معائنہ کریگا۔ 10فروری کو بھارتی وفد کے ارکان پاکستان کمشنر سندھ طاس جماعت علی شاہ اور دیگر حکام سے پاکستان بھارت واٹر ایشوز کے بارے میں ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب سندھ طاس معاہدے پر گہری نظر رکھنے والے آبی ماہرین نے کہا ہے کہ موجودہ بھارتی سندھ طاس کمشنر کے دورے کا مقصد پاکستان کو صرف بھارت کے ان جاری منصوبوں سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔ پاکستان کو اس مسئلے کو عالمی سطح پر لے کر اپنے آنے والے مستقبل کو محفوظ کرنا ہو گا۔
Post New Comment