لاہور (نیوز رپورٹر) شوکت خانم مےمورےل کےنسر ہسپتال اور رےسرچ سےنٹرمیں 5ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے پیٹ سی ٹی سکیننگ سسٹم [PET CT Scanning System] کی افتتاح گزشتہ روز کر دیا گیا ۔ تقریب میں عمران خان، چیئر مین بورڈ آف گورنرز، شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، بلجیئم کے سفیر، ٹریڈ کمشنر، ہسپتال میں زیرِ علاج اور صحت یاب کینسر کے مریض بچوں، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں اس مشین کے آغاز سے سالانہ تین ارب روپے کے زرِمبادلہ کی بچت ہو گی کیونکہ جو لوگ یہ ٹیسٹ کروانے دوسرے ممالک جاتے تھے اب وہ پاکستان ہی میں یہ ٹیسٹ کروا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور میں اس ٹیسٹ پر دو ہزار ڈالر خرچ آتے ہیں جبکہ شوکت خانم ہسپتال یہ ٹیسٹ صرف32ہزار روپے میں کرے گا اور ہسپتال میں زیرِ علاج کینسر کے مستحق مریضوں کے لئے یہ ٹیسٹ مفت ہے۔
Post New Comment