ڈاکوﺅں نے 9 گھروں سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا‘ فیروز والا میں مزاحمت پر محنت کش قتل

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور + فیروزوالا (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت مےں ڈاکوﺅں نے 9 گھروں سے لاکھوں روپے کا مال لوٹ لیا جبکہ فیروزوالا کی نواحی بستی رانا ٹاﺅن مےں ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر محنت کش کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے آفتاب کے گھر سے 5لاکھ مالیت ، غالب مارکیٹ میں اسد اللہ کے گھر سے 5لاکھ، ستوکتلہ میں شرافت کے گھر سے 4لاکھ ،فیکٹری ایریا کے علاقہ میں اسلم شریف کے گھر سے 5لاکھ ،اقبال ٹاﺅن میں عاصم کے گھر سے 6لاکھ ،لاری اڈا میں عبدالواحد کے گھر سے 2لاکھ ،فیکٹری ایریا کے علاقہ میں صداقت کے گھر سے 4لاکھ ،گلشن راوی کے علاقہ میں کبیر کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ اور شادباغ میں شمیم کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا۔ شاہدرہ میں چوروں نے معظم کے گھر سے 2لاکھ ،خرم کے گھر سے 4لاکھ ،چوہنگ میں جمیل کے گھر سے ایک لاکھ 35ہزار اور مصری شاہ کے علاقہ میں افضال کے گھر سے 3لاکھ مالیت کا سامان چوری کر لیا ، ملت پارک میں شاہد اور اس کی فیملی سے ڈاکوﺅں نے 3لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی، موبائل ، فیصل ٹاﺅن میں نصیر اور اس کی فیملی سے 2لاکھ ،سٹی رائیونڈ میں انور اور اس کے دوست سے ایک لاکھ اور موبائل ،ڈیفنس بی میں مشتاق اور اسی کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل ،گلشن راوی میں شہزاد سے ایک لاکھ ،ہنجر وال میں مشتاق سے 20ہزار اور موبائل ،شادباغ میں نوید سے 30ہزار اور موبائل ،ہربنس پورہ میں نوید سے 50ہزار اور موبائل ،سبزہ زار میں عقیل سے 20ہزار اور موبائل ،جنوبی چھاﺅنی میں ذوالفقار سے 45ہزار اور موبائل ،گرین ٹاﺅن میں نصرت سے 25ہزار اور موبائل اور اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں ادریس سے 17ہزار روپے اور موبائل فونز لوٹ لئے۔ اچھرہ ،مانگا منڈی ،قلعہ گجر سنگھ ،سرور روڈ ،باغبانپورہ ،غازی آباد ،مصری شاہ اور شادمان کے علاقوں سے ڈاکوﺅں نے شہریوں سے ہزارو ں روپے اور موبائل چھین لئے ،گارڈن ٹاﺅن ،قلعہ گجر سنگھ ،نشتر کالونی ، سمن آباد ،لاری اڈا، نواں کوٹ ،مزنگ ،سول لائن اور شفیق آباد کے علاقوں سے 9موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔ریس کورس ،فیکٹری ایریا ،گلشن اقبال ،کاہنہ ،لیاقت آباد ،ہڈیارہ ،ساندہ اور وحدت کالونی کے علاقوں سے 8گاڑیاں چوری ہو گئیں۔ ادھر محنت کش شاہد علی نے رانا ٹاﺅن مےں کرایہ پر مکان لے رکھا تھا گھر مےں سو رہا تھا کہ تین ڈاکو گھس آئے جن کو دیکھ کر اس کی بیوی نے شور مچایا جس پر شاہد علی نے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو دوسرے ڈاکو نے اسے گولی مار دی اور فرار ہوگئے شاہد علی کو شدید زخمی حالت مےں ہسپتال لایا گیا مگر وہ راستے ہی مےں دم توڑ گیا۔ مقتول ایک بچی کا باپ تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions