لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی وفاقی حکومت کو درخواست کے بعد کوٹ ادو میں سیلاب زدگان کے انخلا کےلئے ملتان اور محمود کوٹ کے درمیان فلڈ ریلیف ٹرین سروس شروع کر دی ہے۔ ریلوے انتظامیہ سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کےلئے روزانہ دو ٹرینیں چلائےگی۔ ملتان سے گزشتہ دوپہر دو بجے روانہ ہونےوالی پہلی ٹرین میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ میاں شکیل احمد اور ڈی ٹی او جمشید محمود ٹرین کے ساتھ روانہ ہوئے اور انہوں نے محمود کوٹ، مظفر گڑھ سمیت دوسرے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کے مصائب کا جائزہ لیا۔ دوسری ٹرین شام چار بجے ملتان سے روانہ ہوکر محمود کوٹ پہنچی۔ دریائے سندھ کے آبی ریلے سے متاثرہ شہروں کوٹ ادو، سنانواں، گورمانی، محمود کوٹ، دائرہ دین پناہ، تونسہ میں ہزاروں سیلاب زدگان روڈ ٹرانسپورٹ کی سہولیا ت نہ ہونے کی وجہ سے سٹیشنوں پر امداد کے منتظر تھے۔ ٹرینوں میں سوار ہو کر محفوظ مقامات پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
Post New Comment