لاہور (خبرنگار خصوصی) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے برمنگھم مےں صدر آصف زرداری کے خطاب کے موقع پر پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داری مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ڈال دی ہے اور کہا اس سے 17کروڑ عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے جذبات مجروح ہوئے ہےں۔ مسلم لیگ (ن) کی شہ پر ہونے والے اس عمل کے ذریعے صرف صدر آصف زرداری کو نہیں بلکہ پاکستان کے وقار پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے جس کےلئے انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا یہ شریف برادران کےلئے پریشان کن ہو سکتا ہے۔ وہ گذشتہ روز نوائے وقت سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ان کا دورہ برطانیہ انہیں ہضم ہونے والا نہیں۔ ساجدہ میر نے کہا کہ یہ جمہوریت اور جمہوری عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ڈانڈے پاکستان کی سیاست سے ملتے ہےں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں نے بھی واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
Post New Comment