لاہور (رپورٹ: ایوان وقت) آل پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلودنگ ایسوسی ایشن نے پرانے کپڑوں کی درآمدی ویلیوایشن مےں 3گنا اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کے فیصلے کے بعد جاپان، کوریا اور یورپ سے درآمدی کپڑوں کی ویلیوایشن بھی ایک ڈالر فی کلو کر دی گئی ہے، گذشتہ روز آل پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلودنگ ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد نے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی سے ان کے دفتر مےں ملاقات کی، وفد کی قیادت سیکرٹری ایسوسی ایشن شیخ محمد نعیم بادشاہ نے کی جبکہ وفد مےں محمد عزیز (کراچی)، حاجی شیخ ندیم (اسلام آباد)، حاجی محمد صدیق فیروز (پشاور) اور حاجی محمد اسماعیل شامل تھے۔ شیخ نعیم بادشاہ نے مطالبہ کیا کہ آئی ٹی پی ختم کی جائے اور انوائس ویلیو پر ٹیکس عائد کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم گیلانی سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر سے حالیہ فیصلہ واپس کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ظالمانہ فیصلے کو فوری واپس نہ لیا گیا تو ملک کے لاکھوں چھوٹے تاجر بھرپور احتجاج کریں گے۔
سیکنڈ ہینڈ کلودنگ
Post New Comment