وزیر اعلیٰ نے کرپشن کے خاتمے کےلئے سابق ڈی سی او زبیر خورشید کا” جھنگ ماڈل “ صوبے میں نافذ کرنے کی ہدایت کر دی

ـ 7 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایوان وزیر اعلیٰ میں منعقدہ کمشنرز کانفرنس میں صوبہ بھر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے سابق ڈی سی او جھنگ زبیر خورشید بھٹی کا وضع کردہ ”جھنگ ماڈل“ نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مذکورہ ڈی سی او نے ایک ایسا نظام وضع کیا تھا جس میں ضلع میں تمام جائیدادوں کے انتقال‘ رجسٹریوں اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلات کے ساتھ ساتھ متعلقہ شہریوں کے فون نمبرز بھی درج ہوتے تھے اور ڈی سی او خود ان نمبروں پر فون کر کے شہریوں سے دریافت کرتے تھے کہ متعلقہ سٹاف نے ان سے جائیداد کے انتقال اور رجسٹری کے لئے رشوت تو طلب نہیں کی۔ اس سے نہ صرف ریونیو میں اضافہ ہوا بلکہ کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions