ریلوے کی زمین پر قبضے‘ لاہور پہلے نمبر پر آگیا

ـ 7 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (فرخ بصیر سے) پاکستان ریلوے کی قیمتی اراضی پر قبضے میںلاہور پہلے، کوئٹہ دوسرے، کراچی تیسرے، سکھر چوتھے، پشاور پانچویں اور راولپنڈی چھٹے نمبر پر آگیا تاہم تمام تر قانونی نو ٹسز اور منتوں ترلوں کے باوجود ریلوے انتظامیہ اپنی اربوں روپے کی اراضی با اثر افراد اور اداروں سے واگزار کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کے مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مجموعی طور پر لاہور میں 840 ایکڑ اراضی مختلف قبضہ گروپوںکے غیر قانونی قبضہ ہے۔ اسی طرح کوئٹہ میں 333 ایکڑ، کراچی میں 246، سکھر میں 238 ایکڑ، پشاور میں 169 اور راولپنڈی میں 35 ایکڑ اراضی پر با اثر افراد یا ادارے قابض ہیں۔ اسی طرح مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹ نے بھی ریلوے کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے جس میں لاہور581 ایکڑ کے ساتھ پہلے، پشاور 227 ایکڑ کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ 233 ایکڑ کے ساتھ تیسرے، راولپنڈی 68 ایکڑ کے ساتھ چوتھے، ملتان 25 ایکڑ کے ساتھ پانچویں، سکھر 22 ایکڑ کے ساتھ چھٹے اور کراچی 3 ایکڑ کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ 2009ءمیں ریلوے ملک بھر میں ان قبضہ گروپوں سے صرف140ایکڑ اراضی واگزار کرواسکی۔ پاکستان ریلوے لینڈ اینڈپراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ریلوے کی زمینوں پر قابضین کی فہرست تیار کر کے باقاعدہ وزارت ریلوے کو بھجوا دی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور صوبائی حکومتوں کے زیر قبضہ ریلوے کی قیمتی اراضی واگزار کرانے کےلئے انہیں آدھی زمین رکھنے اور آدھی چھوڑے کی پیشکش کرچکے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions