لاہور : اہل سنت کی 10جماعتوں نے صاحبزادہ فضل کریم کو متفقہ قائد قرار دے دیا

ـ 7 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہل سنت کی دس ملک گیر مرکزی جماعتوں نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم (ایم این اے) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اہل سنت کا متفقہ قائد قرار دیا ہے اور ان کی کردار کشی کی مہم چلانے والے فرقہ پرستوں کی مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کرنے والوں مےں جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ریاض حسین شاہ، نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، تنظیم المدارس کے رہنما مولانا غلام محمد سیالوی، عالمی تنظیم اہل سنت کے امیر محمد افضل قادری، بھیرہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد امین الحسنات شاہ، مصطفائی تحریک کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ سید محمد صفدر شاہ گیلانی، انجمن طلباءاسلام کے مرکزی صدر غلام محی الدین گیلانی، انجمن نوجوانان اسلام کے مرکزی صدر طارق محبوب، جماعت اہل سنت کے سیکرٹری اطلاعات محمد نواز کھرل شامل ہےں، اہل سنت کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پاکستان مےں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے صاحبزادہ فضل کریم نے جرات مندانہ اور تاریخی کردار ادا کیا ہے اور آج بھی صاحبزادہ فضل کریم امریکہ اور بھارت کی ایجنٹی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کی حمایت کر رہے ہےں جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حامی فرقہ پرستوں نے صاحبزادہ فضل کریم کی مخالفت شروع کر دی ہے۔ اہل سنت رہنماﺅں نے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید میلاد النبی کے پرامن جلوسوں پر فائرنگ کے واقعات کا ازخود نوٹس لیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions