لاہور+ بدوملہی (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد کی تعداد میں اضافہ حکومت کیلئے ایک بڑے چیلنج کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرونی ممالک سے قرضوں کے حصول پر توانائیاں صرف کرنے اور عالمی طاقتوں سے بار بار امداد کی اپیلیں کرنے کی بجائے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دے۔ دریں اثناء مسلم لیگی رہنما چودھری فیاض احمد بھنڈر کی قیادت میں بدوملہی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کی ہر کال پر لبیک کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو جلد ہی نارووال کا دورہ براستہ بدوملہی نارنگ منڈی کالاخطائی لاہور کے معائنہ کی دعوت دی جائے گی تاکہ سڑک کی تعمیر کا کام تیزی رفتار سے مکمل ہو سکے۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نمبر 2 بدوملہی میں ہائی کلاسز کا اجراء نئے تعلیمی سال سے شروع ہو جائے گا۔ بدوملہی کے لئے سوئی گیس کا سروے ہو چکا ہے۔
احسن اقبال
Post New Comment