لاہور : فور برادرز گروپ زراعت میں جدت لارہا ہے :جاوید سلیم قریشی

ـ 5 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور( کامرس رپورٹر) فور برادرز گروپ پاکستان کے چیئر مین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ فور برادرز گروپ زراعت میں جدت کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ ملک زرعی اجناس میں نہ صرف خود کفیل ہو بلکہ اضافی پیداوار برآمد کر کے خطیر زرمبادلہ بھی کمائے۔انہوں نے اس امر کا اظہار نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فور برادر گروپ 2002 سے کاروبار کر رہا ہے اہم فلیٹز ہوٹل خریدنے کے ساتھ ساتھ دیگر سیکٹرزمیں کام کر رہے ہیں لیکن 2009 میں فور برادرز گروپ کو ایگرو بزنس میں لائے۔فور برادرز گروپ نے ملک میں پہلی بار مائیکرو کھاد متعارف کرائی۔ انہوں نے کہا پہلے ایک ایکڑ پر گندم کے 8لاکھ پودے لگتے تھے ہماری نئی ڈرل مشین کی بدولت اب13لاکھ پودے لگ رہے ہیں اور فی ایکڑ پیداوار بھی 80 من سے زائد ہونے کی امید ہے جس سے زراعت کے شعبے میں انقلاب آئے گا اب کپاس اور چاول کا موسم آرہا ہے اس کے لئے بھی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہا ہے اس ٹیکنالوجی کی مدد سے فی ایکڑ کپاس کے 70ہزار پودے لگیں گے اور 130دن کے بعد فی ایکڑ کپاس کی پیداوار 60من سے زائد ہوگی۔اس کے علاوہ وہاڑی بورے والہ سمیت دیگر اضلاع میں کپاس کو وائرس کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹرانسپلانٹیشن ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں۔اور پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا چاول کا بیج متعارف کرا رہے ہیں جس کو کم پانی چاہیے۔ مزید ٹارزن فارمز قائم کرنے کے لئے ملک میں 15ہزار ایکڑ زرعی اراضی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی نئی وارئٹی کے لئے ہم نے چین کے تعاون سے ملک بھر میں کماد کے ایریاز میں 15فیصد سے زائد ریکوری کے ٹرائلز لگائے ہیں۔ 2012میں کسانوں کو گنے کا معیاری بیج دستیاب ہوگا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions