لاہور (خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنما این اے 123 سے امیدوار حافظ سلمان بٹ نے فوج کی نگرانی میں الیکشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے حلقہ میں سرکاری وسائل‘ ووٹر لسٹوں میں نئے ووٹروں کا اندراج‘ گھوسٹ الیکشن سٹیشن سمیت ہر حربہ استعمال کر رہی ہے چیف الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس از خود نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار دفتر جماعت اسلامی لٹن روڈ میں پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر احمد جمیل راشد‘ ملک الیاس‘ راﺅ جاوید اقبال اور دیگر موجود تھے حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کان کھول کر سن لے ہم رزلٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا واپڈا کے لائن سپرنٹنڈنٹ کو قربانی کا بکرا بنایا گیا جبکہ وہ اس روز چھٹی پر تھا‘ یہ بہت بڑا ظلم ہے حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ موجودہ مسلم لیگ مجرم لیگ ہے‘ صحافی کالونی کے B بلاک میں مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے میاں مرغوب‘ طالب حسین اور سیکرٹری انفارمیشن عمران گورائیہ نے جو 80 کنال اراضی الاٹمنٹ منسوخ کی جعلی درخواست دی ہے کو منسوخ کیا جائے حالانکہ سپریم کورٹ جنرلسٹوں کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔
Post New Comment