لاہور(لیڈی رپورٹر) تقریباً ہوشربا مہنگائی اور ایک برس میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً40 فیصد تک اضافے کے باعث لڑکیوں کے رشتے ٹوٹنے لگے، محدود آمدنی میں منہ زور مہنگائی کا مقابلہ نہ کرپانے کے باعث والدین کے لئے بیٹیوں کی بروقت رخصتی کا انتظام ناممکن ہو کر رہ گیا۔ اس صورتحال پر رکن پنجاب اسمبلی صائمہ عزیز نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور غربت کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرے ۔ماہر سماجیات عالیہ خالد نے کہا کہ مہنگائی کے باعث ہونے والی خود کشیوں، خود سوزیوں اور بچے فروخت کرنے کے واقعات کے علاوہ بیٹیوں کے رشتے ٹوٹنے کی خبریں سماجی زوال کی دلیل ہیں ۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر نوشین رحمن نے کہا کہ مادیت پرستی اور پیسے کی ہوس کے باعث لوگ اپنی اقدار بھول چکے ہیں۔
Post New Comment