تازہ ترین:

متعدد سابق افسران ابھی تک جی او آر کی رہائشگاہیں استعمال کر رہے ہیں

ـ 4 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size

لاہور (اقتدار گیلانی / نیشن رپورٹ) سینئر سول بیورو کریٹس ریٹائرڈ افسران سے جی او آر کی رہائشگاہیں خالی کرانے کے معاملے پر امتیازی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں جو کہ وزیراعلی کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے چیف سیکرٹری کو ایک ماہ قبل حکم دیا تھا کہ وہ ریٹائرڈ افسران سے جی او آر ون کی رہائشگاہیں خالی کرائیں۔ وزیراعلی کے احکامات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمشن اور پنجاب سروسز ٹربیونل کے افسران ریٹائرمنٹ کے بعد جی او آر ون میں رہشگاہیں رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم سول سیکرٹریٹ میں بیٹھے بابوﺅں نے اپنے سابق افسران کو جی او آر میں رہائشیں استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ چیف سیکرٹری نے پی پی ایس سی کے 2 ممبران سردار جاوید سید اور ضیاءالرحمن کو رہائشگاہیں استعمال کرنیکی اجازت دے رکھی ہے جس پر ڈی ایم جی اور پی ایس پی کے افسران میں اس پر تحفظات پائے جاتے ہیں اور ان کے مطابق قانون میں اسکی اجازت نہیں ہے جبکہ حیران کن طور پر چیف سیکرٹری نے پی پی ایس سی کے ممبر پرویز راٹھور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر رہائشگاہیں خالی کر دیں ورنہ یہ کام زبردستی کرایا جائیگا۔
سینئر افسران

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions