تازہ ترین:

ایس ایچ او کی معطلی پر سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز میں سرد جنگ

ـ 3 جولائی ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (نمائندہ خصوصی) سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور اور ایس ایس پی آپریشنز چودھری شفیق کے مابین ایک ایس ایچ او کی معطلی‘ کچھ ہی دیر بعد بحالی اور پھر اسی تھانے میں تعیناتی کے حوالے سے اختیارات کی سرد جنگ شروع ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سبزہ زار سب انسپکٹر شیخ خالد فاروق اور اسی تھانے میں تعینات سب انسپکٹر بشیر کے درمیان شراب کی ایک کھیپ پر جھگڑا ہوا۔ سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور نے معاملے کے بارے میں علم ہونے پر ایس ایس پی ڈسپلن اینڈ انکوائری کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا انکوائری میں گناہگار ثابت ہونے پر سی سی پی او نے 23 جون کو ایس ایچ او شیخ خالد فاروق کو معطل کرتے ہوئے شام 6 بج کر 40 منٹ پر تھانہ سبزہ زار کے روزنامچے میں رپٹ نمبر 33 لکھوائی مگر اسی روز ہی رات ساڑھے دس بجے ایس پی صدر ڈویژن منصور الحق رانا نے تھانہ سبزہ زار کے روزنامچے میں ایس ایچ او کی اسی تھانے میں بحالی کی رپٹ نمبر 45 لکھوا دی جس میں انہوں نے لکھوایا کہ ان کی ایس ایس پی آپریشن سے بات ہو گئی ہے لہٰذا ایس ایچ او کو بحال کیا جاتا ہے جبکہ اسی رات سی سی پی او کی جانب سے ایس ایچ او کی معطلی کا نوٹیفکیشن نمبر (29221-31) جاری کرتے ہوئے کاپیاں آئی جی پنجاب‘ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن‘ ایس ایس پی آپریشن‘ ایس پی ہیڈ کوارٹر اور سیکرٹ برانچ کو بھی بھجوا دی گئیں ایس ایچ او نے معطلی کا پروانہ ملنے کے باوجود اپنی بیماری کی رپٹ لکھی اور رخصت پر چلا گیا مگر ذرائع کے مطابق وہ تھانے میں ابھی تک بطور ایس ایچ او کام کر رہا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions