تازہ ترین:

حکمرانوں نے عوام کو تےل کی مہنگائی تلے دبا کر مارنے کا فیصلہ کر لیا: مسلم لیگ (ن)

ـ 3 فروری ، 2012
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر/خصوصی نامہ نگار ) مسلم لےگ (ن) نے قرار دیا ہے کہ حکمرانوں نے قوم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بجھ تلے دبا کر مارنے کا فیصلہ کر لیا ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشا ہد اللہ خان نے کہاکہ پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عارف خان سندیلہ نے کہا کہ ”زرداری ٹولے“ نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر عوام کا خون تک چوس لیا۔ زعیم حسین قادری نے کہا کہ حکومت غربت مکاﺅ پروگرام کی بجائے غریب مکاﺅ پروگرام پر کام کر رہی ہے ۔ دریں اثناءمسلم لیگ ہمخیال کے ایڈیشنل سیکرٹری ناصر محمود اور ڈپٹی سیکریٹری اطلا عات شیخ رضوان نے پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافے سے بھوک ،غربت اور مہنگائی کا سونامی آجائے گا۔ درےں اثناءجمعیت علماءپاکستان پنجاب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب عوام کا معاشی قتل قرار دیا ۔ جے یو پی کے صوبائی صدر پروفیسر جاوید اعوان علامہ نور احمد سیال سعدی،ڈاکٹر جاوید اختر اور رشید احمد رضوی نے کہا کہ ایوان صدر، ایوان وزیر اعظم اور وزراءکے شاہانہ اخراجات نے قوم کا بچہ بچہ مقروض بنا کر رکھ دیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions