لاہور (اپنے نمائندے سے) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کے 1682ویں اجلاس نے یونیورسٹی کے 9 ریٹائرڈ پروفیسرز کی بطور پروفیسر ایمریٹس تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ تعینات ہونے والے ایمریٹس پروفیسرز ڈاکٹر خواجہ زکریا (اردو) پروفیسر ڈاکٹر اے آر شکوری (زوالوجی) پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی (سیاسیات) پروفیسر ڈاکٹر سلیم (ہائی انرجی فزکس) پروفیسر ڈاکٹر اکرم شاہ (فارسی) پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال (باٹنی) پروفیسر ڈاکٹر ایس رضی عباس شمسی (باٹنی) پروفیسر ڈاکٹر خواجہ امجد سعید (بزنس ایڈمنسٹریشن) اور پروفیسر ڈاکٹر نواز چودھری (جیالوجی) شامل ہیں۔ اجلاس نے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کی سفارشات کی روشنی میں 68 اساتذہ کی تین سالہ عرصہ کیلئے کنٹریکٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ اجلاس نے پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پروفیسر راحت نوید مسعود اور ڈائریکٹر سینٹر فار ہائی انرجی فزکس پروفیسر ڈاکٹر خواجہ حارث رشید کی دو سال کے لئے بطور ممبر یونیورسٹی اورینٹیل کالج کمیٹی تقرری کی منظوری دی۔ اجلاس میں اکیڈمک کونسل کے گزشتہ 8 جون اور 26 اکتوبر کے اجلاسوں کی سفارشات کو بھی منظور کیا گیا۔ قبل ازیں اجلاس کے آغاز پر سنڈیکیٹ نے گزشتہ 31 دسمبر 2009ءکو سنڈیکیٹ کے 1681ویں اجلاس کی سفارشات کی منظوری دی۔
Post New Comment