لاہور (نیوز رپورٹر) سروسز ہسپتال میں مریضوں کی دن رات خدمت پر مامور ڈاکٹرز، سروسز و پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے ون ونڈو پروگرام شروع کر دیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد جاوید نے بتایا اگر کسی ڈاکٹر، نرس یا اہلکار کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کرے جس پر انتظامی ڈاکٹر اس کو حل کرنے کےلئے فوری ایکشن لیں گے اور ہر درخواست پر کارروائی ایک ہفتہ کے اندر مکمل کر کے متعلقہ اہلکار کو آگاہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد جاوید نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیر پر متعلقہ انتظامی ڈاکٹر کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور کسی بھی درخواست کو زیرالتواءرکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسئلہ حل ہونے یا نہ ہونے دونوں صورتوں میں درخواست گزار کو 7 دن کے اندر صورتحال سے آگاہ کرنا لازم ہوگا۔
Post New Comment