پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے بچتے ہوئے نوجوان دریائے راوی میں گرکر ہلاک، نامعلوم ملازمین کیخلاف مقدمہ

ـ 2 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نمائندہ خصوصی) شفیق آباد کے علاقہ میں 24سالہ نوجوان پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے بچتے ہوئے دریا میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ بتایاگیا ہے کہ شاہدرہ کامران پارک کا شاہد بٹ گزشتہ روز دریائے راوی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ چار اہلکاروں نے اسے روک کر تلاشی لی تو ان میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر پولیس اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کردی اس دوران خود کو بچاتے ہوئے شاہد دریا میں گر کر ہلاک ہوگیا ۔ اطلاع پر امدادی ٹیموں نے نعش کودریا سے نکال کر ورثاءکے حوالے کردیا ۔بعد ازاں پولیس نے شاہد کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شفیق آباد پولیس کے مطابق چاروں اہلکار انکے تھانے کے نہیں تھے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions