لاہور: 9 گھروں میں 69 لاکھ کے ڈاکے‘ 12 گاڑیاں 9 موٹر سائیکل چوری

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور مےں ڈکےتی اور چوری کی درجنوںوارداتوں مےں شہرےوں کو لاکھوں روپے مالےت کے طلائی زےورات ، نقدی ، موبائل فونز ، گاڑےوں ، موٹر سائےکلوں اور دےگر سامان سے محروم کردےا گےا ہے۔ تفصےلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے ڈےفنس اے مےں جاوےد حسن کے گھر سے20لاکھ، مغل پورہ مےں صدےق کے گھر سے14لاکھ، نشتر کالونی مےں راﺅ اقبال، غازی آباد مےں شبےر حسےن کے گھروں سے7،7لاکھ ، غازی آباد مےں رفاقت کے گھر سے 6لاکھ، شفےق آباد مےں انور محمود ، نصےر آباد مےں سعےد شکےل ، گلشن راوی مےں ساجد کے گھروں سے 4.4لاکھ مالےت ، ہڈےارہ مےں ناصر محمود کے گھر سے3لاکھ‘ جوہر ٹاﺅن مےں عمر اور اسکی فےملی سے6 لاکھ، گرےن ٹاﺅن مےں عبدالرﺅف اور اسکی فےملی سے4 لاکھ، اسلام پورہ مےں علی رضا اور اسکی فےملی سے3لاکھ، باغبانپورہ مےں غلام رسول سے 3لاکھ‘ جوہرٹاﺅن مےں مبارک سے گاڑی، ستوکتلہ مےں چودھری جنرل سٹور، مغل پورہ مےں امتےاز سے ڈےڑھ لاکھ ، چوہنگ مےں نواز سے اےک لاکھ، ٹاﺅن شپ مےں عبدالرﺅف کی دکان سے2لاکھ‘ شےراکوٹ مےں اوےس کے دفتر سے2 لاکھ، گارڈن ٹاﺅن مےں کاشف حسےن‘ ستوکتلہ مےں رانا ہارون سے موٹر سائےکلےں‘ اسلام پورہ میں خاتون سے موبائل فونز‘ طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ مناواں میں ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا۔ اس کے علاوہ غازی آباد‘ نولکھا‘ شیرا کوٹ‘ گرین ٹاﺅن‘ سمن آباد‘ لٹن روڈ‘ سول لائنز‘ مسلم ٹاﺅن‘ ستوکتلہ‘ اسلام پورہ‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلشن راوی‘ نواں کوٹ‘ چوہنگ‘ ڈیفنس بی‘ قلعہ گجر سنگھ‘ گارڈن ٹاﺅن‘ ہربنس پورہ‘ ڈیفنس اے‘ اچھرہ‘ رائیونڈ سٹی‘ اقبال ٹاﺅن میں بھی متعدد راہگیر جمع پونجی سے محروم کر دئیے گئے۔ کوٹ لکھپت‘ فیصل ٹاﺅن‘ ماڈل ٹاﺅن‘ غازی آباد‘ اسلام پورہ‘ نصیر آباد‘ گلبرگ‘ اقبال ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ شاہدرہ ٹاﺅن‘ مغل پورہ سے 12 گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ‘ نیو انارکلی‘ ساندہ‘ ٹاﺅن شپ‘ سول لائنز‘ لوہاری گیٹ‘ اسلام پورہ‘ جوہر ٹاﺅن‘ جنوبی چھاﺅنی 9 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions