تمام سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات سے بالا ہو کر متاثرین سیلاب کےلئے تحریک چلائیں: عمران

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات اور سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ہماری طرح تحریک شروع کرنی چاہئے ۔ ہفتے کو لاہور سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے بڑی ریلی لے کر جاﺅں گا۔ سیلاب سے جتنی تباہی ہوئی ہے کوئی اہل حکومت بھی ہوتی تو نمٹ نہ سکتی۔ تحریک انصاف کو سیلاب متاثرین کے لئے جوبھی امداد مل رہی ہے اس کے شفاف طریقے سے استعمال اورآڈٹ کے لئے ماسٹر پلان بنایا گیا ہے۔ گذشتہ روز تحریک انصاف لاہور ریجن کے ریگل چوک میں امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نے کہاکہ میں پوری کوشش کررہا ہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد مل کر کی جائے‘ اسی لئے کسی پر تنقید نہیں کر رہا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ایک ایک دیہات کی بحالی کے لئے لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی اور ان متاثرہ دیہات کو ماڈرن دیہات بنائیںگے۔ زندہ دلان لاہور سے اپیل ہے کہ عید کی خوشیوں میں سیلاب متاثرین کو ضرور یا د رکھیں۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید، عاطف الدین، وقار خان، فہیم چودھری، عقیل، احمد وسیم، اکرام الحق، رانا شبیر، ثناءاللہ ، عارف بیگ، رانا اختر، نوید، اشتیاق ملک اور عمر خان بھی موجود تھے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions