لاہور (سٹاف رپورٹر+ خبرنگار) پاکستان میڈیکل سوسائٹی کے زیراہتمام اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے پہلی قومی سوائن فلو ورکشاپ برائے پارلیمنٹیرین سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ عوام کو سوائن فلو سے گھبرانے کی ضرورت نہیں حکومت 20 لاکھ ویکسین منگوا رہی ہے جو جنوری 2010ءمیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر اسلم چودھری نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں Tamiflu کی ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے کہا ہمیں نئے آنے والے وبائی امراض سے بچاﺅ کے لےے جامع حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ملک مبشر نے ڈاکٹر زمردیاسمین رانا، ڈاکٹر بابرعالم، ایم پی اے ڈاکٹر اشرف چوہان، عمران اشرف، دیبا مرزا، رفعت احمد، راحیلہ خاور، رانا منور غوث، عائشہ جاوید، رانا محمد افضل خاں نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناءایک اور سیمینار میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض رانجھا نے سوائن فلو سے آگاہی کے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف پانچ وقت کی نماز اور وضو سے بآسانی اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
Post New Comment