کروڑوں کا ریونیو دینے والے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی مشینری خراب

ـ 1 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور( خبر نگار) حکومت کو کروڑوں روپے ماہانہ کما کر دینے والے محکمے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پر حکومت کی نظر کرم نہ ہونے کی وجہ سے محکمے کا عملہ عوام مسلسل پریشانی کا شکا ر ہیں۔محکمے نے گزشتہ 5,6 برسوں میں نئی مشینری نہیں خریدی جبکہ مسلسل استعمال سے جواب دیتی مشینری کی بروقت مرمت بھی نہیں کرائی گئی۔ہر ماہ کروڑوں کما کر دینے والی مشینری کی معیاد مدت بھی گزرچکی ہے اور حالت یہ ہے کہ روزانہ 7ہزار پاسپورٹ جمع کرائے جاتے ہیں مگر صرف 3ہزار پاسپورٹ ہی روزانہ بنائے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت کروڑوں روپے کما کر دینے والے محکمے کا سربراہ صرف 50 ہزار روپے خرچ کرنے کا اختیار رکھتا ہے جبکہ نادرا کے سربراہ کو 50 لاکھ روپے تک خرچ کرنے کا اختیار حاصل ہے ذرائع کے مطابق کئی بار وزارت داخلہ کو پرانی مشینری کی تبدیلی اور نئی کی خریداری کیلئے تحریری درخواست کی ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا اب کل(منگل) کو پھر ایک میٹنگ ہورہی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions