تازہ ترین:

کراچی ٹارگٹ کلنگ، بلوچستان اسمبلی کے رکن کی اہلیہ، بیٹی اور ڈرائیورسمیت مزید آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

ـ 31 جنوری ، 2012
  • Adjust Font Size
کراچی ٹارگٹ کلنگ، بلوچستان اسمبلی کے رکن کی اہلیہ، بیٹی اور ڈرائیورسمیت مزید آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

آج صبح چار بجے گزری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بلوچستان اسمبلی کے رکن سردارزادہ بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سواربختیار ڈومکی کی اہلیہ، بیٹی اور ڈرائیورجاں بحق ہوگئے۔ادھرملیرہالٹ پر نامعلوم افراد نےایک کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کارمیں سوارپینتس سالہ ڈاکٹر اشفاق شدید زخمی ہوگیا، اسے ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑگیا جبکہ لیاری ایکپریس وے پر کوئٹہ ہوٹل کے نزدیک چھریوں کے وارکرکے پینتیس سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔دوسری جانب ناظم آباد میں کراچی تعلیمی بورڈ آفس کے قریب موبائل فون فرنچائز پرموٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں پچیس سالہ خاتون فائزہ اور پیسنٹھ سالہ گارڈ مظہراقبال دم توڑ گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ ادھر ناگن چورنگی پر مسلح افراد نے مسافر بس کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions