کراچی (آن لائن) سندھ اسمبلی نے چشمہ جہلم لنک کےنال پر 44 مےگاواٹ کے بجلی گھر کے منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ اےوان نے سندھ حکومت سے کہا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کو سفارش کرے کے چشمہ جہلم لنک کےنال پر بجلی گھر کی تعمےر کا منصوبہ سندھ کے مفادات کے خلاف ہے اس لئے اس منصوبے کو فوری طور پر ختم کےا جائے۔ اےوان مےں تمام جماعتوں کے اراکےن منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے جبکہ اسمبلی بلڈنگ کے نیشنل امپاورمنٹ واٹر کورسز کے عارضی ملازمین نے دھرنا دیا‘ پولیس نے شرکا پر لاٹھی چارج کر کے 25 کو گرفتار کر لیا۔ پےپلز پارٹی کے ارکان حمےر اعلوانی، سسی پلےجو، ڈاکٹر سکندر مےندھرو، متحدہ کی ہےر سوھو، قائد حزب اختلاف جام مدد علی، شہرےار مھر نے چشمہ جہلم لنک کےنال پر بجلی گھر کے منصوبے کے خلاف قرارداد پر بحث کرتے ہوئے صوبائی وزےر آبپاشی نے کہا کہ سندھ کے حصے کا پانی کسی کو بھی نہےں لےنے دےں گے جب تک پےپلز پارٹی کی حکومت ہے تب تک چشمہ جہلم لنک کےنال پر بجلی گھر تعمےر نہےں ہونے دےں گے نہ ہی کالا باغ ڈےم بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پانی کا حق کوٹری ڈاون اسٹرےم کا ہے پانی کے 1991ءکے معاہدے مےں چشمہ جہلم لنک کےنال مےں پانی چھورنے کا کوئی ذکر نہےں، اس لئے جب تک سندھ کے کےنالوں کوٹری ڈاون سٹرےم مےں پانی کی ضرورت پوری نہےں ہو گی اور پانی سر پلس نہےں ہو گا تب تک چشمہ جہلم لنک کےنال نہےں بننا چاہئے نہ ہی بنانے دےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا حق کبھی نہےں چھوڑےں گے ےہ منصوبہ صوبوں کو پانی معاملے پر آپس مےں لڑانے کی سازش ہے جس کو ناکام بنائےں گے۔ مسلم لےگ (ن) نے رہنما احسن اقبال کے اس بےان کو کے کوٹری ڈاون سٹرےم مےں پانی ضائع ہو رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہےں۔ صوبائی وزےر قانون اےاز سومرو نے کہا کہ اےسا عمل نہ کےا جائے جس وجہ سے کل صوبوں کے درمےان پانی پر جنگ ہو۔ مخدوم جمےل الزمان نے کہا کہ چشمہ پر بجلی گھر کی تعمےر سندھ کے خلاف ہے اس لئے پنجاب کو سندھ کی آواز کو سننا پڑے گا اگر سندھ سے زےادتےاں بند نہ ہوئی تو پاکستان کی خالق سندھ خاموش نہےں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو بےن الصوبائی وزارت کے اسلام آباد مےں ہونے والے اجلاس مےں اٹھاےا جائے گا۔
Post New Comment